تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام اصغر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں تاجر برادری کی فلاح و بہبود، صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام اصغر کو مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور پنجاب میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

مریم نواز نے قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ پنجاب کو کاروبار دوست صوبہ بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ای بز متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ صنعتی ترقی کی راہ میں حائل سرخ فیتے کی رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے وزیراعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔

صدر علی حسام اصغر نے امن و امان کے قیام کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم پنجاب میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف دن رات محنت کر کے پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنا رہی ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement