تازہ ترین

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیرِ داخلہ آئیں اور اس ہاؤس کو بریف کریں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ کے پاس جو طاقت ہے آپ اسے استعمال کرنا شروع کریں۔اپوزیشن کو فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی، آپ نے فنانس کمیٹی میں نہیں بیٹھنا، اس سے پارلیمان کے کردار میں کمزوری ہوئی۔ پارلیمان طاقت ور ہے تو ہم سب طاقت ور ہیں، حکومت کی ذمے داریاں ہیں، اسے ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ارکان کو کمیٹی میں بٹھائیں، ہم الیکٹرول ریفارمز پر کمیٹی بناتے ہیں، اپوزیشن شریک نہ ہو تو کیا فائدہ ؟۔

Leave A Comment

Advertisement