تازہ ترین

نجی ائیرلائن ائیر بلیو نے انجینئرنگ شعبے کے 69 ملازمین سمیت اچانک  300 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیے۔ایئربلیو نے ملازمین کو ای میل کے ذریعے برطرفی کی اطلاع دے دی ہے اور صرف انجینیرنگ کے شعبے سے 69 ملازمین فارغ کیے گئے ہیں، برطرف ملازمین کا تعلق شعبہ انجینئرنگ، پسنجر ہینڈلنگ، ایئر سائیڈ سمیت دیگر شعبہ جات سے ہے۔ بھیجی گئی ای میل کے مطابق ملازمین کے ساتھ ملازمت کا تعلق 2 نومبر 2026 کو ختم کر دیا گیا اور تمام برطرف ملازمین کو ائیربلیو سروس کارڈ، ائیرپورٹ پاسز ایچ آر میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ائیربلو انتظامیہ نے شعبہ ایچ آر کو ملازمین کے واجبات ادائیگی کی ہدایت کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement