تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے۔آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے ، مذاکرات میں وزیرخزانہ کےساتھ اقتصادی ٹیم بھی مذاکرات میں حصہ لے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام اورآئی ایم ایف کے مذاکرات 30 جون تک کے اعداد وشمار پر ہوں گے۔ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اورگردشی قرض میں کمی پربریفنگ دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کو چینی کا شعبہ ڈی ریگولیٹ نہ کرنےکی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، پرائمری سرپلس صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ غیرملکی زرمبادلہ اور شرح تبادلہ سے بھی آگاہ کیا جائےگا۔آئی ایم ایف اور ایف بی آرکے مذاکرات میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اوراصلاحات پربات ہوگی۔

 وزارت توانائی کی جانب سے گردشی قرض اوراصلاحات پربریفنگ دی جائے گی، جبکہ نیب اورایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف پنجاب اورکے پی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا، صوبوں سے ٹیکس اورنان ٹیکس ریونیووصولی بہتربنانے کے اقدامات پربات ہوگی، صوبوں سے زرعی ٹیکس کی وصولی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement