تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا جانے کا امکان ہے ۔ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی ۔آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں مکمل ہوئی ہے ۔آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ریونیو موبلائزیشن کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔نجکاری کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کو کم کیا جا رہا ہے ۔گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ روکا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیترو ووا کی سربراہی میں وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کیے۔

Leave A Comment

Advertisement