تازہ ترین

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کی سرگرمیوں کیلئے سرنڈر کئے گئے فنڈز کی دوبارہ تخصیص اور توثیق کیلئے 59 کروڑ 61 لاکھ 80 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے غیر حساس انتخابی سامان کی خریداری کیلئے فوری طور پر 2 ارب روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کے ذریعے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اجلاس میں  ای سی سی نے اہم مالیاتی و ترقیاتی اقدامات کی منظوری سمیت مختلف اداروں کیلئے اربوں روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement