بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ
لک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، جس سے بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ذرائع نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے، متعدد پاورپلانٹس سسٹم سے نکل گئے ہیں اورہائیڈل پیداوار بھی کم ہوگئی ہے۔شہروں اور دیہات میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔شارٹ فال بڑھنے کی وجہ ڈیزل، گیس اور ہائیڈل پاور میں کمی ہے، لیسکو ریجن میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کئی روز تک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Leave A Comment