شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 خوارج ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران 5 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
Leave A Comment