لاہور : گھر میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف
باغبانپورہ کے علاقے سوتر مل اسٹاپ کے قریب ماشاءاللہ اسکیم میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ تاحال آتشزدگی کی وجوہات اور کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔