پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار
کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رحمان ڈکیت کے بیٹے کو گرفتار لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاکوٹ جھٹ پٹ مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کمانڈر رحمان ڈکیت کے بیٹے جبران کو حراست میں لیا گیا۔ زیر حراست جبران اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، جبران کا بھائی ساربان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے، جبران کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔