لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کا فضائی آلودگی میں آج بھی دنیا بھر میں پہلا نمبر ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 318 ریکارڈ کیا گیا ہے، علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 600 سے تجاوز کر گیا، کاہنہ میں 261 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی آلودہ ہے، گوجرانوالہ میں 389، ملتان میں اے کیو آئی 378پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔