24کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں لے کر خلا میں جا رہا ہوں؛ پاکستانی خلا بازذیشان علی
پاکستان خلا باز ذیشان علی نے کہا ہے کہ 24کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں لے کر خلا میں جا رہا ہوں۔ خلاباز ذیشان علی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سےگہری ہے،پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات مزید بڑھیں گے،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خلائی مشن میں آپ نہیں پورا پاکستان جارہا ہے،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی نمائندگی اور فخر تمہارے سر ہے،پاکستانی خلا باز کاکہناتھا کہ خلائی مشن میں صرف میری نہیں پورے پاکستان کی نمائندگی ہوگی،یہ مجھ سمیت پورے پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے،ذیشان علی نے کہاکہ چینی خلا بازوں سے برادرانہ تعلقات ہیں،24کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں لے کر خلا میں جا رہا ہوں۔