اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے، قائم مقام سیکریٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے مہمان کا استقبال کیا۔ انتونیو گوتریس آج سے آٹھ اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے جس میں وہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سےملاقاتیں کرینگے۔ انتونیو گوتریس کی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔دورے میں علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال اور عالمی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور ابتدائی وارننگ نظام میں پیشرفت سے بھی سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا جائے گا۔
Leave A Comment