شیخوپورہ : خاتون نے اپنے بچوں پر مبینہ طورپر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا
شیخوپورہ میں ماں نے اپنے بچوں پر مبینہ طورپرفائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شیخوپورہ کے تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے بچوں پر مبینہ طورپرفائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ بچوں پر گولیاں برسانے کے بعد ماں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ گولیاں لگنے سے خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ بیٹی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خاتون ڈپریشن کا شکار تھی۔
Leave A Comment