پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف و حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات کل متوقع
وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا ہے کہ احسن اقبال سے گفتگو کے دوران پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر حکومت سے جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس طے ہو گیا ہے۔مذاکرتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات متوقع ہے۔