سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹک ٹاکر سمیت 15 ملزمان گرفتار
سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹک ٹاکر سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ٹک ٹاکر شاہزیب سیالکوٹی کو ایک خاتون کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملتان میں جعلی شادی بیورو کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے والے چار ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا، جبکہ ویزا ایجنٹ بن کر شہریوں سے پیسے ہتھیانے والے چھ ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور سمیں بھی برآمد کی گئیں۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں کے نام پر شہریوں کا ذاتی ڈیٹا حاصل کرنے والے ایک فراڈ نیٹ ورک کا بھی انکشاف ہوا ہے، جس کے خلاف تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔