سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔