تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا اجلاس میں صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے حوالے سے کل حتمی فیصلہ کیےجانے کا امکان ہے۔اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے، خیبرپختونخوا میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی بھی تجویز ہے۔آرٹیکل 232 سے 234 تک غور و خوض کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

Leave A Comment

Advertisement