جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک سمیت قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، شیخ رشید احمد، شبلی فراز، عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت 120 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ 45 سے زائد گواہان پر جرح کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
آج کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے شیخ رشید احمد سمیت دیگر ملزمان کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔
Leave A Comment