اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا ، تحریک انصاف پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیبہ دے رہے ہیں لیکن یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ لوگ اس طرح کا رخ نہیں کر سکیں گے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس کوشش کے بعد پی ٹی آئی کے لوگ اس طرح اسلام آباد کا رخ نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ وفاقی حکومت کے وزرا متعدد مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔