تازہ ترین

وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے  وزارت خزانہ نے نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح منافع 11.80 فیصد ہوگئی ہے۔ بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ان سکیموں پر منافع کی نئی شرح 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 60 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.76 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع ملے گا۔سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے 3 سالہ پلان پر شرح منافع میں 41 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.57 فیصد ہوگئی ہے۔سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے 5 سالہ پلان پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح منافع 11.70 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement