تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن نے اسٹیٹ بینک حکام کی معاشی بریفنگ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، جبکہ کراچی میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف جائزہ مشن نے اسٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف مشن باقاعدہ مذاکرات کے لیے کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا، جہاں پیر سے معاشی ٹیم کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن گزشتہ 3 روز سے کراچی میں قیام پذیر تھا۔

 

ذرائع کے مطابق جائزہ مشن کے اسٹیٹ بینک حکام اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔ سندھ حکومت نے وفاق کو سرپلس بجٹ فراہم کرنے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 30 جون تک ٹیکس آمدنی 593 ارب روپے رہی، جبکہ اسی مدت تک سندھ کی نان ٹیکس آمدنی دگنی ہوکر 80 ارب روپے سے زائد رہی۔

 

Leave A Comment

Advertisement