تازہ ترین

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج  یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیری عوام اپنی سرزمین پر حق خودارادیت چاہتے ہیں۔اکتوبر 1947کو بھارت نے سری نگر میں اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر فوجی قبضے کا آغاز کیا تھا، بھارت کے اس اقدام کیخلاف کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔آج یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری برادری بھی ریلیاں اور احتجاجی سرگرمیاں منعقد کرے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement