پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نوٹفیکیشن جاری
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 27 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا۔