لاہور: پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار
لٹن روڈ اور مزنگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو مختلف مقامات سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے کے گردونواح میں منشیات فروخت کرتے تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1380 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔