تازہ ترین

پاکستان نے افغانستان میں فضائی کارروائی کر کے فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کو  ہلاک کر دیا۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تسلسل میں فضائی کارروائی کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد مارے گئے۔افغانستان میں 2 مقامات پر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اہداف کو انتہائی درستگی سے تباہ کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اپنے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ہماری ترجیح ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغانستان بدستور دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے، پاکستان کو لاحق دہشت گردی کا خطرہ افغانستان سے جنم لے رہا ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement