مکہ دفاعی معاہدہ میڈیا پر بتانے کیلئے نہیں، عملدرآمد کیلئے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ میڈیا کو بتانے کیلیے نہیں بلکہ عملدرآمد کے لئے ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ میڈیا پر ڈسکس کرنے کیلیے نہیں ہے۔پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پرعملدرآمد کیلئے مکمل پرعزم ہے جبکہ حرمین شریفین کا دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں۔
فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، سیاست سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا پی ٹی آئی لانگ مارچ اور بانی سے متعلق سوال پر جواب
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور بانی سے متعلق سوال پر کہا کہ فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاست سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیں گے، سیاست سیاسی جماعتوں کے لیے ہے، سیاستدان اور سیاسی جماعتیں ہی حکومتیں بناتی ہیں۔ ریاست ہے تو جمہوریت اور سیاست ہے، نیشنل ایکشن پلان سیاستدانوں نے بنایا اب اس پر عمل درآمد کریں، فوج کسی سیاسی معاملے پر جواب نہیں دے گی۔