تازہ ترین

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔  ملزم آسام علی ترکیہ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچا، اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ آسام علی کی گرفتاری سے انسانی اسمگلنگ کا پورا نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔ 10 افراد پر مشتمل گروہ 7 ممالک میں منظم طریقے سے کام کر رہا تھا۔ استنبول میں آسام علی کی موبائل شاپ حوالہ ہنڈی کا مرکز تھی۔ گروہ پاکستان سے لوگوں کو ترکیہ اور پھر یورپ اسمگل کرتا تھا۔ تفتیش کے مطابق اصغر شاہ یونان، نادر چوہان اٹلی میں معاملات دیکھتا ہے۔ قاسم ترکیہ جبکہ علی حسن اور وسیم جرمنی اور یونان میں متحرک ہیں۔  باسط علی پاکستان میں حوالہ ہنڈی اور ماسٹر ساجد نوجوانوں سے رابطے کرتا تھا۔ شواہد سامنے آنے پر گروہ کے تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement