خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے بچنے کی گنجائش نہیں رہی، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کی اب کوئی گنجائش نہیں رہی، اُنہوں نے اس فیصلے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ غیر رسمی گفتگو کے دوران محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گئے ہیں، کیا اب بھی کوئی صلح ہوسکتی ہے؟ اس پر اُنہوں نے کہا کہ آپ لوگ بتائیں کہ یہ معاملہ کس طرح ٹل سکتا ہے۔چئیرمین بیرسٹر گوہر سے پوچھیں کہ اُنہوں نے اس معاملے سے بچنے کے لیے کس حد تک کوششیں کیں، بیرسٹر گوہر خود بتا دیں گے کہ انہوں نے اس فیصلے سے بچنے کے لیے کتنی کوشش کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر کہا کہ اب ان کے پاس کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔