تازہ ترین

موٹروے ایم فور (M-4) پر مسافر بس، کار اور کوسٹر کے درمیان المناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (سنٹرل ریجن) کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اور سیکٹر کمانڈر بھی خود جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں تاکہ امدادی کاموں اور ٹریفک کی بحالی کا جائزہ لے سکیں۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو قریب ترین ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement