تازہ ترین

وفاقی وزرا عطاتارڑ اور علی پرویز ملک نے  پریس کانفرنس کی ۔علی پرویز ملک  نے کہاپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج مزید اچھی خبر ملے گی ۔ایل پی جی پر ناجائز منافع خوری کی گئی۔سردیوں میں مناسب قیمت پر ایل پی جی فراہم کریں گے۔سستی سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے . مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے.عالمی منڈی کی قیمت کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 450 روپے فی کلو  بنتی ہے.وزیراطلاعات  عطا تارڑ نے کہا سبسڈی میں محروم طبقے کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایل پی جی سیکٹر میں چند لوگ منافع خوری کرتے تھے اسے ختم کیا گیا۔وزیر اعظم نے سردیوں میں گیس کا پلان بنانے کی ہدایات کی ہیں۔

وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا خطے کی صورتحال کی وجہ سے دنیا مشکل وقت سے گزر رہی ہے ،وزیراعظم نے کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم کی واصح ہداہات ہیں کہ کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو جتنا ہوسکے ریلیف دیا جائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج مزید اچھی خبر ملے گی

Leave A Comment

Advertisement