تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اٹک کے مرکزی بازار پیڈر لین پہنچ گئیں جہاں پرہزاروں لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پر دکانداروں اور نوجوانوں نے منوں پھول نچھاور کیے اور روایتی ڈاچی ناچ سے خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکی گاڑی اور روڈز گلاب کے پھولوں سے بھر گئے۔ خواتین اور بچے بھی وزیراعلیٰ  کی گاڑی کے ساتھ چلتے رہے۔

اٹک کے مرکزی بازار میں ٹف ٹائل، لائٹس، لائیبریری بوتھ قائم کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک کے لیے گرین بس پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی دعوت پر طلبہ نے گرین بس کا افتتاح کیا اور الیکٹرو بس کا معائنہ کیا۔ اٹک شہر میں تین روٹس پر 15 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement