راولپنڈی : ترکیہ کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے شہری سے 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی ، ترکیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، ہتھیائی گئی مکمل رقم کی ریکوری کر لی گئی. مقدمہ نمبر 729/2026 میں نامزد دو ملزمان لیاقت علی اور کاتب یونس کو گرفتار کیاگیا، ملزمان پر مبینہ طور پر ترکیہ کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے شہری سے 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیانے اور فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان سے شکایت کنندہ سے ہتھیائی گئی مکمل رقم 10 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کر لی گئی اور رقم درخواست گزار کی حوالے کر دی گئی۔مقدمے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔