رحیم یارخان : نجی ٹارچرسیل شہری قتل کیس میں اہم پیش رفت، پانچوں ملزمان پر فردِ جرم عائد
رحیم یارخان(أن لائن)نجی ٹارچرسیل’شہری قتل کیس میں اہم پیش رفت، پانچوں ملزمان پر فردِ جرم عائد ’سابق ایس ایچ او نقاش رضا سمیت پانچوں ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج رحیم یار خان شاہد ندیم بٹ کی عدالت میں سخت سکیورٹی حصار میں ڈبل ہتھکڑیوں کے ساتھ پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر 2026ء کو مقرر کر دی۔عدالتی کارروائی کے بعد پانچوں ملزمان کو دوبارہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا