تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)پنجاب میں 93 سینئر سول ججز کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی کا عمل شروع’لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پنجاب بھر میں تعینات سینئر سول ججز کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی کے لیے خصوصی رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں۔

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری مراسلہ نمبر 692/RHC/C-II/SCJs کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے متعلقہ سینئر سول ججز کے کام، طرزِ عمل اور دیانت داری سے متعلق خصوصی رپورٹس طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے کے مطابق متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے نامزد سینئر سول ججز کی خصوصی رپورٹس تین دن کے اندر بذریعہ ای میل اور ڈاک ارسال کریں۔

مزید برآں، متعلقہ افسران کے عدالتی معیار اور قانونی قابلیت کا جائزہ لینے کے لیے ان کے تازہ ترین تین سول اور تین فوجداری فیصلوں کے الگ الگ جلد بند سیٹس بھی تین دن کے اندر طلب کیے گئے ہیں، جن کا جائزہ معزز(کارکردگی کی جانچ پڑتال کمیٹی) لے گی۔مراسلے میں سینئر سول ججز کے نام اور جائے تعیناتیوں کی فہرست شامل ہے، جس میں سول اور فیملی ڈویژن کے ججز شامل ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement