چونیاں : زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کا کہنا ہے محمود خانیکے میں گھر میں کھیر بنائی گئی جس میں چھپکلی گر گئی، زہریلی کھیر کھانے سے پانچوں کی حالت خراب ہوئی، جو اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ورثا نے بتایا کہ کھیر میں چھپکلی گری تو قاسم نے تھوڑی سی کھیر کے ساتھ چھپکلی باہر نکال دی۔ باقی کی کھیر کھانے سے پانچوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔ تحقیقات جاری ہے، فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ زہریلی کھیر کھانے کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔