تازہ ترین

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)شیخ زید ہسپتال میں سیکیورٹی کے دعوے دھرے کے دھرے چوری کی وارداتوں میں اضافہ، مریضوں اور لواحقین میں شدید تشویش’شیخ زید ہسپتال میں علاج معالجے کے لیے آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے لواحقین کی قیمتی اشیاء موبائل فونز اور نقدی چوری ہونے کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ پارکنگ اور سائیکل سٹینڈز سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعات بھی لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ہسپتال میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں سیکیورٹی گارڈز تعینات ہیں اور مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں، اس کے باوجود چوری کی ان بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال جیسے حساس ادارے میں اس طرح قیمتی سامان کا چوری ہونا انتظامیہ اور سیکیورٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اس صورتحال کے باعث ہسپتال آنے والے شہریوں میں شدید خوف و ہراس اور پریشانی پائی جاتی ہے۔ متاثرہ شہریوں اور عوامی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ہسپتال کے اندر و باہر سیکیورٹی کے نظام کو مؤثر بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

Leave A Comment

Advertisement