تازہ ترین

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)تیزرفتاربے قابوموٹرسائیکلوں میں تصادم’ موٹرسائیکل سوارنوجوان پھٹہ رکشہ سے ٹکراگیا’ خاتون سمیت تین جاں بحق

پہلاحادثہ اڈہ رشیدآباد کے نزدیک پیش آیاجہاں تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 40سالہ فداحسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا

دوسراحادثہ خانپورکی رہائشی26سالہ صباء نورکے ساتھ پیش آیاجواپے عزیز کے ہمراہ موٹرسائیکل پررشتہ دارون کے گھرجارہی تھی کہ سامنے سے آنیوالا تیزرفتارموٹرسائیکل سواردھماکہ سے ٹکراگیا’شدیدزخمی ہوجانے پر26سالہ صباء نورکوانتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہا صباء جانبرنہ ہوپائی اوردم توڑگئی

  تیسرا حادثہ صادق آباد کے رہائشی 20سالہ ارسلان کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرتیزرفتاری سے جارہاتھاکہ اچانک سائیڈروڈ پرسامنے سے آجانے والے پھٹہ رکشہ سے ٹکراگیا’ شدیدزخمی ہوجانے پر20سالہ ارسلان کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ارسلان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

Leave A Comment

Advertisement