ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر زو جیائی نے پاکستان میں بجلی اور ریلوے کی جدید کاری کو ترجیح قرار دے دیا
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر زو جیائی کی اسلام آباد میں ملاقات میں بجلی کی ترسیل کے نظام اور ریلوے کی جدیدکاری کو باہمی تعاون کے ترجیحی شعبے قرار دیا گیا۔اس ملاقات میں انفراسٹرکچر فنانسنگ اور معاشی استحکام سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔بینک کی پریذیڈنٹ زوجیائی نے بتایا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی) نے اس سال کے اختتام سے قبل بجلی کی ترسیل کے منصوبے کی منظوری دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ملاقات میں اے آئی آئی بی دیگر حصوں کے لیے متوازی فنانسنگ کے امکانات پر گفتگو کی گئی
اورنگ زیب نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے کے کراچی–روہڑی سیکشن کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مشترکہ مالی معاونت کی جا رہی ہے۔توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق دباؤ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بجٹ معاونت اہم ہے۔ اس ملاقات میں موسمیاتی ترجیحات پر مبنی پالیسی فنانسنگ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ مالی معاونت کے ذرائع میں تنوع، قرضوں کی مدت میں توسیع اور ری فنانسنگ کے خطرات میں کمی کے لیے پاکستان کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا گی۔وزیرِ خزانہ نے پانڈا بانڈ کے لیے ضمانت کی فراہمی میں اے آئی آئی بی کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے مستقبل میں کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے مالی وسائل کے حصول میں معاونت کے لیے اے آئی آئی بی کی آمادگی کا خیرمقدم کیا۔
Leave A Comment