تازہ ترین

تکنیکی وجوہات کے باعث کراچی سے مختلف ملکی اور غیر ملکی مقامات کے لیے روانہ ہونے والی آٹھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے بیجنگ جانے والی ائیر چائنا کی پرواز CA-964 منسوخ کر دی گئی، جبکہ کراچی سے دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز PA-110 بھی منسوخ رہی۔

 

اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پروازیں 9P-678، 9P-674 اور 9P-680 بھی منسوخ کر دی گئیں، جبکہ کراچی سے ملتان جانے والی فلائی جناح کی پرواز 9P-870 بھی آپریٹ نہ ہو سکی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی ائیر سیال کی پرواز PF-125 اور کراچی سے ریاض جانے والی السعودیہ کی پرواز SV-709 بھی تکنیکی وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئی۔پروازوں کی منسوخی کے بعد متاثرہ مسافروں کو متبادل انتظامات اور نئی پروازوں سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement