ریٹیلرز کیلئے متعارف کرائی گئی ٹیکس سکیم ناکامی کی جانب بڑھنے لگی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کرکے 31 اکتوبر 2026 مقرر کیے جانے کے باوجود ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی ٹیکس سکیم ناکامی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اب تک آسان ٹیکس سکیم کے تحت صرف 1571 گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 کر دی ہے۔ٹیکس وصولی کے ادارے کو اب تک مجموعی طور پر 69 لاکھ گوشوارے موصول ہوئے ہیں، جن کے ساتھ 72 ارب روپے ٹیکس ادا کیا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 52 لاکھ گوشوارے جمع کرائے گئے تھے، تاہم اس وقت ادا کیے گئے ٹیکس کی رقم زیادہ تھی۔
Leave A Comment