عالمی منڈی : خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
تیل بردار جہازوں پر پابندیاں نرم کرنے کے ممکنہ امریکی اقدامات کے پیشِ نظر سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 41 سینٹ، یعنی 0.39 فیصد کمی کے بعد 105.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 54 سینٹ، یعنی 0.55 فیصد سستا ہو کر 97.43 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
Leave A Comment