پیٹرول 3 روپے 19 پیسے سستا، ڈیزل 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا
حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 28 اکتوبر کے لیے ہیں۔
Leave A Comment