پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کے مذاکرات کے اثرات؟ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں
مشرق وسطیٰ میں سفارتی کوششوں کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم سعودی عرب پر حملوں اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات کے باعث تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات برقرار ہیں۔ منگل 27 اکتوبر کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 66 سینٹ، یعنی 0.57 فیصد کمی کے بعد 115.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 44 سینٹ، یعنی 0.43 فیصد کمی کے بعد 101.32 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
Leave A Comment