تازہ ترین

اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں غیر ملکی شہری لٹ گیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔5ڈاکو غیر ملکی کو یرغمال بنا کر اس سے 80 لاکھ روپے اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 میں سے 1 ڈاکو پولیس وردی میں تھا، ڈاکو ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں رہے۔ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ، باورچی اور ٹرانسلیٹر کو بھی یرغمال بنایا، گھر کی تلاشی کے دوران 80 لاکھ روپے لوٹے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے مختلف شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement