بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کا بڑا آپریشن، 75 کروڑ ڈالرز کی منشیات ضبط
پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے تحت مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کر کے 75 کروڑ ڈالرز کی منشیات ضبط کر لی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحیرۂ عرب میں پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے آپریشن کیا اور 2800 کلو گرام سے زائد منشیات ضبط کر لیں۔ ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین ڈالرز ہے۔