تازہ ترین

نفرت انگیز تقریر پر پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا، این سی سی آئی اے میں درج ایف آئی آر میں جنید اکبر کی تقریر کا متن بھی شامل کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے میں درج ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر کی نفرت اور اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا پر چلائی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما  نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی۔ جنید اکبر کی تقریر کا متن بھی ایف آئی آر میں نقل کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر  نے کہا کہ سومنات کی طرح اسلام آباد پر حملے ہوں گے، یہ  الفاظ دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement