تازہ ترین

 تھانہ ڈھلیانہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث مبینہ 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔  تھانہ ڈھلیانہ کی خاتون  ایس ایچ او  نے  پیشہ وارانہ فرائض  سرانجام دیتے ہوے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں  میں ملوث  آصف گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان آصف، مظہر، سخاوت، ابوبکر اور راشد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2  پسٹل اور 2 لاکھ 34 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی.

Leave A Comment

Advertisement