تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے آگاہ کیا گیا۔جے یو آئی کے وفد میں مولانا لطف الرحمان، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش شامل تھے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات وزیر اعظم کی دعوت پر ہو رہی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی، وزیراعظم ہاؤس روانگی سے قبل پی ٹی آئی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے فون کر کے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی، وزیراعظم نے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement