بیریئر ہٹانے کا کیس: ایمان مزاری و ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بیریئر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کر دی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت ہادی علی چٹھہ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے تو ابھی تک نقول بھی نہیں ملیں، جب تک قانونی تقاضے پورے نہیں ہوتے، فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ نے کہا ہے کہ نہ نقول ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ملیں اور نہ ہی وکلاء کی ان سے ملاقات ہوئی۔
عدالت نے اعتراضات کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کر دی۔جج طاہر عباس سپرا نے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔